14 جون 2013 - 19:30
شام میں امام باڑہ اور مسجد ’’رسول اعظم‘‘ منہدم

شام کے شہر دیر الزور کے شیعہ نشین علاقے حطلہ میں تکفیری دھشتگردوں نے ایک امام باڑے اور مسجد رسول اعظم کو بم دھماکے سے منہدم کر دیا ہے۔

اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق شام میں سرگرم دھشتگردی تنظیم ’’جبہۃ النصرہ‘‘ کے عناصر نے شہر دیر الزور کے علاقے حطلہ میں شیعوں کے ایک امام باڑے اور مسجد ’’رسول اعظم‘‘ کو بم دھماکے سے منہدم کر دیا ہے۔دھشتگردوں کے اسی گروہ نے گزشتہ بدھ کو حطلہ کے علاقے میں حملہ کر کے ۶۰ شیعوں کو شہید کیا اور ان کے گھروں کو برباد کر دیا جبکہ اس علاقے کے ایک شیعہ عالم دین کے بیٹے کو اس کی ماں سمیت ذبح کر دیا۔اطلاعات کے مطابق جبہۃ النصرہ کے عناصر نے اس شیعہ نشین علاقے کی کچھ خواتین کو اغوا کر لیا ہے اور علاقے میں دھشت پھیلانے کے لیے عورتوں اور بچوں کا لوگوں کے سامنے قتل عام کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲